پیپلز پارٹی نے قیادت کیخلاف الزامات پر ذوالفقار مرزا کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت منسوخ کر دی

بدھ 18 فروری 2015 18:56

پیپلز پارٹی نے قیادت کیخلاف الزامات پر ذوالفقار مرزا کی سینٹرل ایگزیکٹو ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18فروری۔2015ء) پیپلز پارٹی نے قیادت کے خلاف الزامات پر ذوالفقار مرزا کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت منسوخ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زر داری کی زیر صدارت اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ، صوبے میں امن و امان کی صورتحال، پارٹی امور اور ذوالفقار مرزا کے الزامات کے حوالے سے غور کیا گیا۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی قیادت نے الزامات لگائے جانے پر ذوالفقار مزا کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت منسوخ کر دی۔ ذوالفقار مرزا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے سینئر رکن تھے۔ ذوالفقار مرزا نے نجی ٹی وی پر ایک پروگرام میں آصف علی زر داری اور پیپلز پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا