کرکٹر کوہلی سے تعلقات ذاتی معاملہ ہے ،انوشکا،

میں ان تعلقات کو مثبت انداز میں دیکھتی ہوں ، زیادہ بحث پسند نہیں ، انٹرویو

بدھ 18 فروری 2015 20:31

کرکٹر کوہلی سے تعلقات ذاتی معاملہ ہے ،انوشکا،

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18فروری۔2015ء) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے کرکٹر ویرات کوہلی سے تعلقات کا اعتراف کرلیا۔اپنے ایک انٹرویو میں انوشکا کا کہنا تھا کہ وہ ان تعلقات کو مثبت انداز سے دیکھتی ہیں تاہم ان پر زیادہ بحث انکو پسند نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انوشکا کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی سے تعلقات ان کا ذاتی زندگی کا معاملہ ہے اور وہ اپنی حدود سے بھی اچھی طرح واقف ہیں۔انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ اپنے ذاتی معاملات میں وہ کسی کی دخل اندازی پسند نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :