ورلڈکپ:بنگلہ دیش نے افغانستان کو 105رنز سے ہرادیا

افغان ٹیم 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 162 رنز بناسکی، شکیب الحسن نے63رنزبنانے کے ساتھ 2 وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ قرار پائے، مشفق الرحیم نے 71رنز بنائے ،بنگلہ دیش کے لیے مشرفی مرتضیٰ تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، افغانستان کی جانب سے کپتان محمد نبی اور سمیع اللہ شنواری نے کچھ مزاحمت کی اور 44 اور 42 رنز کی اننگز کھیلیں،میر وائظاشرف، حامد حسن، شاپور زردان اورآفتاب عالم نے2,2 وکٹیں حاصل کیں، افغانستان کی ٹیم پہلی بار کرکٹ کے ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے جبکہ بنگلہ دیش کا یہ پانچواں ورلڈ کپ ہے

بدھ 18 فروری 2015 20:54

ورلڈکپ:بنگلہ دیش نے افغانستان کو 105رنز سے ہرادیا

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18فروری۔2015ء) بنگلہ دیش نے افغانستان کو ورلڈکپ میچ میں105 رنز سے ہرادیا۔ افغان ٹیم268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 162 رنز بناسکی، شکیب الحسن نے63رنزبنانے کے بعد2 وکٹیں لیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔کینبرا میں افغانستان کی ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے والی بیس ویں ٹیم بن گئی۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 267رنز بناکرآوٴٹ کردیا۔ بنگلہ دیش کو انعام الحق اورتمیم اقبال نے سینتالیس رنز کا آغاز دیا۔ دونوں اوپنرز کو میروائظ اشرف نے آوٴٹ کیا۔ تمیم اقبال انیس رنزبناکرافسرزارزئی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ انعام29 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ سومیاسرکاراورمحمود اللہ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں پچاس رنز جوڑے۔

(جاری ہے)

محمود تئیس اور سومیا اٹھائیس رنز بناکر پویلین لوٹے۔

شکیب الحسن الحسن اور مشفیق الرحیم نے پانچویں وکٹ کیلئے ایک سوچودہ رنز کی شراکت قائم کی۔ شکیب 63 اور مشفیق71 رنزبناکر آوٴٹ ہوئے۔ اس کے بعد کوئی بنگلہ دیشی کھلاڑی وکٹ پرنہ رک سکا۔ افغانستان کے میر وائظاشرف، حامد حسن، شاپور زردان اورآفتاب عالم نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان محمد نبی نے ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔افغان ٹیم کی اننگ تباہ کن انداز میں شروع ہوئی تین رنز پران کے تین کھلاڑی افسرزرزئی، جاوید اوراصغر آوٴٹ ہوگئے۔

نوروز مینگل نے ستائیس اور سمیع اللہ شنواری چوالیس رنز نے پوزیشن کچھ بہتر بنائی۔ ایک سوچھتیس رنز پر دوکھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔ مشرفی مرتضٰی نے حریف کپتان محمد نبی کی وکٹ چوالیس رنز پرحاصل کی۔ نجیب اللہ کو شکیب نے سترہ رنز پر ایل بی ڈبلیو کیا۔ شکیب الحسن نے مشرفی کے کیچ کی مدد سے میروائظ کو دس رنز پر میدان بدر کیا۔ افغانستان کی ٹیم بیالیس اعشاریہ پانچ اوور میں ایک سوباسٹھ رنزبناکر آوٴٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش ایک سو پانچ رنز سے جیت گئی۔ مشرفی مرتضٰی نے تین اور شکیب الحسن نے دو وکٹیں لیں۔ آل راوٴنڈر شکیب الحسن مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔یہ دونوں ٹیمیں ماضی میں صرف ایک بار 2014 کے ایشیا کپ میں مدِمقابل آ چکی ہیں جہاں افغانستان نے بنگلہ دیش کو اس کے ہوم گراوٴنڈ پر شکست دے کر سب کو حیران کر دیا تھا۔افغانستان کی ٹیم پہلی بار کرکٹ کے ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے جبکہ بنگلہ دیش کا یہ پانچواں ورلڈ کپ ہے۔