انوشکا شرما اور نیل بھوپالم کی نئی فلم” این ایچ ٹین“ کی تشہیر

جمعرات 19 فروری 2015 11:32

انوشکا شرما اور نیل بھوپالم کی نئی فلم” این ایچ ٹین“ کی تشہیر

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء ) انوشکا شرما اور نیل بھوپالم نے اپنی نئی فلم ”این ایچ ٹین “کی تشہیری مہم کا آغازکردیا-کسی کی مدد کرنے کے بدلے میں ملا ایسا درد جس نے ہیروئن کو ہتھیار اٹھانے پر مجبورکردیا -یہ فلم نوجوان پریمی جوڑے کی کہانی ہے۔

(جاری ہے)

انوشکا شرما اور نیل بھوپالم کو ایک لڑکی کی مدد کرنا مہنگا پڑگیا۔ایکشن اور سسپنس سے بھری یہ فلم 6 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی- اس فلم کی تشہیری مہم کیلئے ہیرو اور ہیروئن نکل پڑے ہیں- پرستاروں سے مذاق بھی خوب کیااورہلہ گلہ موج مستی بھی ہوئی جبکہ ساتھ ہی ساتھ انوشکا نے وعدہ سبھی سے لیا کہ وہ ان کی محبت کی داستان این ایچ ٹین ضرور دیکھنے جائیں ۔