وقار یونس ‘ معین خان کی حفیظ کو سائیڈ لانے کر نے کی خبریں ‘ بھارتی میڈیا پاکستان کیخلاف سازش کررہا ہے ‘محمد حفیظ

جمعرات 19 فروری 2015 12:00

وقار یونس ‘ معین خان کی حفیظ کو سائیڈ لانے کر نے کی خبریں ‘ بھارتی میڈیا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) قومی ٹیم کے آل راوٴنڈر محمد حفیظ نے بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جس میں انہیں کہتے ہوئے بتایا گیا کہ چیف سلیکٹر معین خان اور کوچ وقار یونس قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو سائیڈ لائن کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاملہ کو پی سی بی کے علم میں لائیں گے۔

جب حفیظ سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹس سے مکمل لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا یہ پاکستانی ٹیم کو نقصان پہنچانے اور بدنام کرنی کی سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم اور کھلاڑی متحد ہیں ڈریسنگ روم میں کسی بھی قسم کے اختلافات یا سیاست نہیں، ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمیں اس طرح کی سازشی کہانیوں کو ختم کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے کہا کہ میرے ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیاپریس ٹرسٹ آف انڈیا نے جو کچھ میرے نام سے لکھا ہے، انہیں وہ سب ثابت کرنا پڑیگا میں یہ معاملہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے علم میں لاوٴں گا کیونکہ یہ بہت شدید الزامات ہیں۔بھارتی ویب سائٹ آئی بی این لائیو پر لگی خبر میں پرئیس ٹرسٹ آف انڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آل راوٴنڈر محمد حفیظ نے ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کو درپیش اندرونی مسائل کے حوالے سے ایک بحث چھیڑ دی ہے۔

بھارتی ویب سائٹ نے لکھا کہ حفیظ کو جب سے ٹیم مینجمنٹ نے انجری کے باعث آسٹریلیا سے واپس پاکستان بھیجا ہے، وہ متعدد مواقوں پر میڈیا سے رابطہ کرتے رہے اور ہمیشہ ہی ان کے پاس کہنے کیلئے بہت کچھ ہوتا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چیف سلیکٹر معین خان اور ہیڈ کوچ وقار یونس ٹیم میں فیصلے کر رہے ہیں اور کپتان مصباح الحق کو فیصلے کرنے کا اختیار نہیں۔ویب سائٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حفیظ کو کوچ وقار یونس کے ٹریینگ کے طریقہ کار پر اختلاف تھا اور وہ محسوس کرتے تھے کہ اس وجہ سے کھلاڑی میچ سے قبل تھک جاتے ہیں۔معاملے پر کوچ اور آل راوٴنڈر کے درمیان سڈنی میں تلخ گفتگو بھی ہوئی تھی۔