اسلام آباد: امام بار گاہ میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی

جمعرات 19 فروری 2015 12:02

اسلام آباد: امام بار گاہ  میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 فروری 2015 ء) : اسلام آابد میں امام بار گاہ میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حملہ آور کی جیکٹ میں 5 سے 6 کلو وزنی بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کیا گیا تھا جبکہ خوس کش جیکٹ کا پٹن حملہ آور کے دائیں ہاتھ پر نصب تھا اور حملہ آور کے پاس سے ایک گرینیڈ بھی ملا تھا جسے بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا تھا. پولیس نے ملزم کی تصاویر اور فنگر پرنٹس نادرا حکام کو بھجوا دی ہیں. دھماکے کا مقدمہ امام بار گاہ کی کمیٹی کے ایک رکن کی مدعیت میں تھانہ شہزاد ٹاؤن میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے. دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ آج دوپہر میں ادا کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :