اسلام آباد:امام بارگاہ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، 15 مشکوک افراد گرفتار، ہتھیار برآمد

جمعرات 19 فروری 2015 12:03

اسلام آباد:امام بارگاہ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج، 15 مشکوک افراد گرفتار، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء)اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، پولیس نے کالعدم تنظیم کے رکن سمیت پندرہ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایکسپریس وے پر قصر سکینہ امام بارگاہ میں ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں متولی امام بارگاہ کی مدعیت میں در ج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشتگردی سمیت کئی دوسری دفعات بھی شامل کی گئی ہیں