تیسرے انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین کھیلوں کے مقابلے کل شروع ہونگے

جمعرات 19 فروری 2015 12:13

تیسرے انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین کھیلوں کے مقابلے کل شروع ہونگے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے زیر اہتمام تیسرے انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین کھیلوں کے مقابلے کل جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ایونٹ کے فوکل پرسن شاہد سلام نے بتایا کہ سپورٹس گالا میں گرلز کے مقابلے 22فروری تک جاری رہیں گے مقابلوں میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ہاکی، والی بال اور ٹیبل ٹینس شامل ہیں، ایونٹ میں ملک بھر سے 30 میں سے 27 بورڈز کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں ایبٹ آباد، اے جے کی میرپور، بہاولپور، بنوں، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی(بی آئی ای)، کراچی (ایس بی ٹی ای)، کوہاٹ، لاڑکانہ، لاہور، لاہور(پی بی ٹی ای)، میرپور خاص، ملتان، مردان، مالاکنڈ، پشاور، پشاور(بی ٹی ای)، راولپنڈی، سکھر، سرگودھا، ساہی وال اور سوات شامل ہیں-