ورلڈ کپ میں جیت سے محروم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی کرائسٹ چرچ میں بھرپور پریکٹس

جمعرات 19 فروری 2015 12:21

ورلڈ کپ میں جیت سے محروم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کی کرائسٹ چرچ ..

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) ورلڈ کپ میں جیت سے محروم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے کرائسٹ چرچ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ فزیکل ٹریننگ پر بھی توجہ دی ، پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل نے کہا کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف شکست کو بھلا چکے ہیں حارث سہیل نے کہاکہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ میں بھی ذمہ داری نبھانا چاہتے ہیں دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی آئرلینڈ سے اپ سیٹ شکست کے بعد جیت کے لیے کمر کس لی ہے ۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ ہی میں کیربین ٹیم نے پریکٹس کی ، سپنر سلیمان بین نے کہاکہ کہ باوٴنسی ٹریک پر بھی سپنرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ، کوئی ایک نہیں پاکستان کا ہر بیٹسمین نشانے پر ہے

متعلقہ عنوان :