ثانیہ مرزا دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

جمعرات 19 فروری 2015 12:27

ثانیہ مرزا دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) بھارتی سٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ روسی جوڑی نے ثانیہ مرزا اور سائی سیو وائی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میچ میں انستاسیا اور ایلا پر مشتمل روسی جوڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار سائی سیو وائی کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-4، 4-6 اور 10-7 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا-

متعلقہ عنوان :