شارٹ کٹ کی کوشش نے نوجوان کو کس حال تک پہنچا دیا

جمعرات 19 فروری 2015 12:46

شارٹ کٹ کی کوشش نے نوجوان کو  کس حال تک پہنچا دیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء)نوجوان نے گھر نزدیک آنے پر ٹرین سے چھلانگ لگائی تو ٹرین نے اس کی دونوں ٹانگوں کاٹ دی۔باہمت نوجوان نے اپنی شرٹ سے بہتے ہوئے خون کو روکا۔ تفصیلات کے مطابق 26 سالہ چندن جھا فارمیسی کا طالب علم ہے، وہ امتحانات کے بعد واپس گھر آ رہا تھا۔حبیب گنج اسٹیشن کے قریب جیسے ہی ٹرین کی رفتار دھیمی ہوئی چندن نے دروازہ کھول کر باہر چھلانگ لگا دی۔

دروازے پر اس کا توازن بگڑا جس کے نتیجے میں چندن کی دونوں ٹانگیں ٹرین کے پہیوں کے نیچے آ گئی۔ حادثے کے بعد چندن خوفزدہ ہو گیا تاہم اس نے اپنے حواس کو قابو میں رکھا۔ چندن نے بہتے ہوئے خون کو روکنے کے لیے اپنی شرٹ اتاری اور ٹانگوں کے گرد مضبوطی سے باندھ دی۔ اس کے بعد چندن نے اپنے موبائل سے پولیس کو فون کیا اور کہا کہ ٹرین سے کودتے ہوئے میرا ایکسیڈنٹ ہو گیا ،میری دونوں ٹانگیں کٹ گئی ہیں، یہاں کوئی نہیں جو میری مدد کرے پلیز میری مدد کریں۔

(جاری ہے)

چند ن نے پولیس کو جائے حادثہ کا مقام بتایا ۔20 منٹ کے بعد ریسکو ذرائع نے اس تک پہنچ کر اسے قریبی ہسپتال پہنچا دیا۔ ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چندن کا بہت زیادہ خون بہہ گیا تھا۔ اتنا خون اُن کے پاس نہیں تھا اس لیے سٹاف سے خون کے عطیے کی اپیل کرنی پڑی۔ڈاکٹروں نے 3 گھنٹے کے آپریشن کے بعد چندن کی دونوں ٹانگیں کاٹ دی۔ چندن کے مزید ٹھیک ہونے پر ڈاکٹروں سے مصنوعی ٹانگوں کے لیے مشورہ کیا جائے گا۔چندن اس ذرا سی غلطی کو اپنی زندگی کے ایک ایک لمحے بھگتے گا ۔ یقیناً اسے اب احساس ہو رہا ہوگا کہ دیر سے گھر پہنچنا کبھی نہ پہنچنے سے بہتر ہے۔