معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘ کومل رضوی

جمعرات 19 فروری 2015 13:54

معیار کو ترجیح دیتی ہوں‘ کومل رضوی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) ملک کی نامور اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر مزید پروان چڑھانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھوں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم کام کرتی ہون مگر معیاری کرتی ہوں جس کی گونج دنیا بھر میں سنائی دیتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تعداد کی بجائے معیار کو اپنی اولین ترجیح بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی موسیقی کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔ اس ساکھ کو ہم نوجوان گلوکاروں کو ہی اپنے کام سے برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے گلوکاروں کی محنت کی وجہ سے پاکستانی موسیقی کو منفرد شناخت ملی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نئی ویڈیو البم ”تو بہہ گیا“ ریلیز کردیا ہے امید ہے لوگوں کو یہ بے حد پسند آئے گا۔