جارج روڈنی نے سکیئنگ فری رائڈ ایونٹ میں کامیابی حاصل کر لی

جمعرات 19 فروری 2015 14:21

جارج روڈنی نے سکیئنگ فری رائڈ ایونٹ میں کامیابی حاصل کر لی

اینڈرورا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) امریکہ کے جارج رونڈی نے سکیئنگ فری رائڈ ایونٹ جیت لیا۔ خواتین سنو بورڈنگ ایونٹ کا فائنل سوئٹزر لینڈ کی ایسٹل بیلٹ نے اپنے نام کیا۔ اینڈرورا کے برف سے ڈھکے بلند و بالا پہاڑوں پر سکیئنگ فری رائیڈ کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے۔ یخ بستہ ماحول میں سکئیرز نے خطرناک پہاڑوں پرسکئینگ کر کے سب کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

مینز سکیئنگ فری رائڈ ایونٹ کے فائنل میں امریکہ کے جارج روڈنی نے شاندار پرفارمنس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ سویڈن کے ولی لنڈ برگ کی دوسری اور جرمنی کے فیلکس کی تیسری پوزیشن رہی۔ مینز ہی کے سنوبورڈنگ ایونٹ کا فائنل فرانس کے جوناتھن چارلٹ کے نام رہا۔ امریکہ کے کولن بوئڈ دوسرے اور انہی کے ہم وطن رالف تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین سنو بورڈنگ ایونٹ کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی ایسٹل بیلٹ حیران کن کارکردگی کے ساتھ سرفہرست رہی۔ وہ جرمنی کی نکولا تھوسٹ کوشکست دینے میں کامیاب ہوئیں جبکہ فرانس کی انوک کی تیسری پوزیشن رہی۔