ڈیوائن براوواورکیرون پولارڑکو ورلڈکپ سے باہرکرناذاتی چپقلش ہے:برائن لارا

جمعرات 19 فروری 2015 14:29

ڈیوائن براوواورکیرون پولارڑکو ورلڈکپ سے باہرکرناذاتی چپقلش ہے:برائن ..

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) ویسٹ انڈیزکے لیجنڈ بیٹسمین برائن لارانے کلائیولائیڈ کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کے فیصلے ڈیوائن براوواور کیرون پولارڑ کو ولڈکپ میں شامل نہیں کرنے کوذاتی چپقلش قراردیاہے۔ برائن لارا نے ٹرینیڈاڈ کے اخبارمیں اپنے مضمون میں لکھاہے ورلڈکپ جیسے ایونٹ میں کیرون پولارڑ اور ڈیوائن براووکو آسٹریلیااورنیوزی لینڈ میں موجود ہوناچاہیے تھا،یہ سمجھنامشکل ہے کہ کن وجوہات کی بناپر انھیں باہرکیاگیا ہے،حقیقی طورپردیکھاجائے تو یہ ذاتی چپقلش کاشاخسانہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ حساب کتاب ہمیشہ حقائق کی وضاحت نہیں کرتااور دونوں کھلاڑیوں کو باہر کرنے کی قابل فہم وجوہات نہیں دی گئیں،درحقیقت جو وجوہات بتائی گئی ہیں وہ مضحکہ خیز ہیں۔لارانے کہا کہ پولارڑکی موجودگی حریفوں کے دلوں میں خوف بٹھادیتی ہے اوران کا مزاج اور پراعتمادی اپنی ٹیم کے ارکان کو بھی متاثرکردیتی ہے۔ برائن لارانے کہا پولارڑاور براوو 2011کے ورلڈکپ کے بعد سے ویسٹ انڈیز کے چوتھے اورپانچویں بہترین بیٹسمین ہیں ،شماریات کوئی اثرنہیں ڈال سکتے یا دلیرانہ اور بھائی چارگی کی مثال براوواور پولارڑنے ٹیم میں قائم کی ہے۔