آسٹریلیاکا بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کی نذرہونے کاامکان

جمعرات 19 فروری 2015 14:29

آسٹریلیاکا بنگلہ دیش کے خلاف میچ بارش کی نذرہونے کاامکان

برسبین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) محکمہ موسمیات نے آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ بارش کے نذرہونے کا خدشہ ظاہرکیاہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کوبرسبین میں 30سینٹی میٹر بارش کا امکان ہے،آسٹریلیاکے میٹرولوجی دفترسے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ ہفتے کو بارش کے اسی فی صد امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیاکے کوچ ڈیرن لیہمن نے کہاکہ یہاں گراوٴنڈ میں موسم خوش گوار ہے اور چمکتی دھوپ ہے لیکن ابھی میچ کے لیے دودن باقی ہیں، انھوں نے کہا ہم بارش کی پیشن گوئی کے مطابق ہم اپنی بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے اورمختلف انداز میں کھیلیں گے۔آسٹریلیااور بنگلہ دیش ہفتے کو میلبورن میں ایک دوسرے کے مدمقا بل ہوں گے

متعلقہ عنوان :