صدر ورلڈ باکسنگ کونسل نے پاکستانی قوم کو ”نیشن آف چیمپیئنز“ قرار دیدیا

جمعرات 19 فروری 2015 14:39

صدر ورلڈ باکسنگ کونسل نے پاکستانی قوم کو ”نیشن آف چیمپیئنز“ قرار دیدیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر ماریشیو سلیمان نے پاکستانی قوم کو ”نیشن آف چیمپئنز “ قرار دیدیا ہے، دورہ پاکستان سے واپسی پر میکسیکو میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماریشیو سلیمان نے لکھا ہے کہ پاکستان عظیم ملک ہے دورہ تاریخی رہا، مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں پروفیشنل باکسنگ چیمپئن پاکستان سے ہوگا ،سانحہ پشاور کے بعد پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف مزید پرعزم اور متحد ہوگئی ہے، پاکستان کے لوگ ملنسار اور محبت کرنیوالے ہیں۔