سی آئی اے پولیس جوہر ٹاؤن کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

جمعرات 19 فروری 2015 14:53

سی آئی اے پولیس جوہر ٹاؤن کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) سی آئی اے پولیس جوہر ٹاؤن کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ، اصل ملزم کو پکڑنے کی بجائے بے گناہ کو گرفتار کر کے پوری رات تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق محنت مزدوری کرنے والے شوکت علی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جمال کالونی ہنجروال میں رہائش پذیر ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کی درمیانی شپ سی آئی اے پولیس جوہر ٹاؤن کے جوانوں نے شوکت علی کو گرفتار کر لیا ۔

اس دوران سی آئی اے پولیس اہلکار خود کو ہنجروال سی آئی اے کے اہلکار ظاہر کرتے رہے ۔ سی آئی اے پولیس جوہر ٹاؤن کے اہلکار شوکت علی کو ایک روز تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور بعد ازوں اصل حقائق کا علم ہونے پر شوکت علی کو چھوڑ دیا اور اسی علاقے کے رہائشی جمیل مسیح کو گرفتار کر لیا جو جرائم کی مختلف سرگرمیوں میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

متعلقہ عنوان :