لشکر طیبہ سمندری راستے کے ذریعہ بھارت میں داخل ہو کر بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے‘ بھارتی انٹیلی جنس اداروں کا دعویٰ

جمعرات 19 فروری 2015 15:18

لشکر طیبہ سمندری راستے کے ذریعہ بھارت میں داخل ہو کر بحری اثاثوں کو ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) بھارتی خفیہ ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ لشکر طیبہ سمندری راستے کے ذریعے سے بھارت میں د اخل ہو کر بحری اثاثوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے بحریہ کو آگاہ کیا ہے کہ لشکر طیبہ سمندری راستہ استعمال کرتے ہوئے بھارت میں داخل ہو کر بھارتی جنگی بحری جہازوں اور دیگر بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بحریہ اس حوالے سے پاک بحریہ سے بھی معاونت لے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :