سپریم کورٹ کا لاہور کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم

جمعرات 19 فروری 2015 16:34

سپریم کورٹ کا لاہور کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء) سپریم کورٹ نے لاہور کینال روڈ پر سے درخت نہ کاٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہ میں تین رکنی بینچ نے لاہور بچاﺅ تھریک کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی تو اس کی جانب سے اعتزاز احسن جبکہ ایل ڈی اے کی جانب سے خواجہ حارث پیش ہوئے۔

تحریک کے وکیل کی درخواست پر عدالت کے اندر ملٹی میڈیا پر ایک فلم بھی دکھائی گئی جس میں درختوں کی کٹائی جاری تھی۔ ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ عدالت کو یقین دہانی پر اعتماد کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیس کو ہم پھر کسی روز کیلئے رکھتے ہیں اور آج ایگزیکٹو آرڈر پاس کردیتے ہیں کہ مزید درخت نہ کاٹے جائیں، خواجہ حارث نے کہا کہ پھر کیس جلد سماعت کیلئے لگایا جئے تاکہ یہ معاملہ حل ہو۔

لاہور بچاﺅ تحریک کی خاتون نمائندہ سے جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیا آپ کی تحریک پورے لاہور کے لوگوں کی نمائندہ ہے تو انہوں نے کہا کہ پورے لاہور کی نمائندہ تنظیم ہے مگر عام لوگ اپنی بات اوپر پہنچا نہیں سکتے اس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لاہور کی آبادی تو ایک کروڑ کے قریب ہے کیا آپ کی تنظیم سے متعلق ریفرنڈم کرالیا جائے۔

متعلقہ عنوان :