حکمران کسانوں کی مشکلات سے بالکل نا واقف ہیں۔۔۔ مونس الٰہی کی حکومت پر شدید تنقید

جمعرات 19 فروری 2015 17:04

حکمران کسانوں کی مشکلات سے بالکل نا واقف ہیں۔۔۔ مونس الٰہی کی حکومت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما رکن پنجاب اسمبلی مونس الٰہی نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا حکمرانوں کو معلوم ہے کہ اس وقت پنجاب کا کسان اپنے جائز حق سے محرو م ہو چکا ہے پختونخواہ کی حکومت کی جانب سے 18ویں ترمیم کی رو سے صوبہ خیبر پختون خواہ سے حاصل ہونے والی تیل او ر گیس کی آمدنی کا 50 فیصد حصہ کے مطالبہ پر مونس الٰہی نے کہاکہ پنجاب بھی پورے ملک کا اناج اگا رہا ہے تو پھر پنجاب کیوں اپنی ہی زرعی پیدا وار سے حاصل ہونے والی آمدنی کے 50فیصد حصہ سے محروم ہے ؟انہوں نے سوال بلند کیا کہ کیا آئین پاکستان کی رو سے پنجاب کے کسانوں کو ان کا حق ملنا چاہیے یا نہیں؟ن لیگ کی حکومت کے دور میں پنجاب کے کسان پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :