مینجمنٹ جس نمبر پر کہے گی کھیلنے کیلئے تیار ہوں،حارث سہیل

جمعرات 19 فروری 2015 17:20

مینجمنٹ جس نمبر پر کہے گی کھیلنے کیلئے تیار ہوں،حارث سہیل

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حارث سہیل نے کہا ہے کہ مینجمنٹ جس نمبر پر کہے گی میں اس نمبر پر بیٹنگ کرنے کیلئے تیار ہوں،کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں شکست پر افسوس ہے تاہم ابھی ورلڈ کپ میں مواقع موجود ہیں۔بھوتوں کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک بھوتوں نے انہیں تنگ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

حارث سہیل کہتے ہیں کھلاڑی بھارت کیخلاف شکست کوبھول چکے ہیں، تمام توجہ ویسٹ انڈیزکیخلاف میچ پرمرکوزہے۔ حارث سہیل نے کہا کہ وہ میچزمیں بڑا اسکورنہیں کرپارہے ہیں، کچھ کمی بیشی ہے جسے ٹریننگ میں دورکرنے کی کوشش کررہے ہیں، تیس سے پینتیس رنز کوسنچری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں شائقین کی توقعات کی وجہ سے کھلاڑی پر دباؤ ہوتاہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنزیواے ای سے مختلف اوراسپنرزکیلئے مشکل ہیں، حارث سہیل نے کہا کہ بھارت کا میچ گزرگیا، اب تمام فوکس ویسٹ انڈیزکیخلاف میچ پرمرکوزہے جس کیلئے کھلاڑی سخت محنت کررہے ہیں۔