یورپین چیمپئنز لیگ :ریال میڈرڈ نے جرمن کلب شالکے کو زیر کر لیا

جمعرات 19 فروری 2015 17:20

یورپین چیمپئنز لیگ :ریال میڈرڈ نے جرمن کلب شالکے کو زیر کر لیا

انگلینڈ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) یورپین چیمپئنز لیگ میں پلئیر آف دی ائیر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم ریال میڈرڈ نے جرمن حریف کو دو صفر سے ٹھکانے لگا دیا۔ یورپین چیمپئنز لیگ کے راؤنڈ آف 16میں دفاعی چیمپئن سپینش فٹبال کلب رئیل میڈرڈ اور جرمن فٹبال کلب شالکے کی ٹیمیں ان ایکشن ہوئیں۔ میڈرڈ ٹیم کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے 26 ویں منٹ پر پہلا گول کر کے کھیل کا فاتحانہ ا آغازکیا۔

(جاری ہے)

کرسٹیانو رونالڈو نے سر سے شاندار ہٹ لگا کر فٹبال کو جال میں پہنچایا۔ رئیل میڈرڈ کی جانب سے سٹرائیکر مارسیلو نے 79 ویں منٹ پر گول سکور کرکے ٹیم کی برتری ڈبل کر دی۔ ایونٹ میں ناقابل شکست ٹیم رئیل میڈرڈ نے شالکے کو دو صفر سے مات دی۔ دوسری جانب چیمپئنز لیگ ہی میں ایف سی باسیل اور ایف سی پورٹو کے درمیان ہونے والا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ایف سی باسیل کے پلیئر گونزالیز جبکہ پورٹو کے سٹرائیکر ڈینیلو نے اپنی اپنی ٹیم کی جانب سے گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :