سکھر میں طلبا ء کا اسا تذہ کی کمی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ

جمعرات 19 فروری 2015 18:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19فروری۔2015ء) سکھر میں طلبا ء کا اسا تذہ کی کمی کے خلاف سکھر پریس کلب پر احتجاجی مظا ہرہ ،نعرے با زی ، ہمارے اسکو ل میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیاجا ئے طلباء کا محکمہ تعلیم کے حکام سے فو ری طور پرنو ٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھرضلع کی تحصیل روہڑی کے علاقے سنگرارکے گا وٴں شفیع ابو پوٹو کے پرائمری اسکول کے طلباء کی بڑی تعداد نے اسکول میں اساتذہ کی کمی کے خلاف سکھر پریس کلب کے سا منے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے با زی کی اس مو قع پر طلباء کا کہنا تھا کہ ان کے اسکول میں دوسو سے زائد بچے داخل ہیں مگر ان کو اسکول میں پڑھا نے کے لیے صرف ایک استا د ہے جو دو سو بچوں کو ایک وقت میں تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں کر سکتا ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ نہ ہو نے کی وجہ سے ان کی تعلیم شدید متا ثر ہو رہی ہے ان کے والدین نے بھی اس حوا لے سے کئی بار احتجاج کیا ہے مگر کسی منتخب نمائندے یا محکمہ تعلیم کے کسی افسر نے نو ٹس تک نہیں لیا ہے ان کا کہنا تھا کہ حکو مت تعلیم کے فروغ پر زور دے رہی ہے مگر اسکو لوں میں اساتذہ تک میسر نہیں ہیں انہوں نے تعلیم کے وزیر نثا ر کھو ڑواور علاقے کے منتخب نما ئندوں اور محکمہ تعلیم کے افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ اسصو رتحال کا نو ٹس لے کر دو سو سے زائد مستقبل کے معماروں کی تعلیم تباہ ہو نے سے بچانے کے لیے فوری طور پر اسکول میں نئے اساتذہ کو بھیج کر وہاں پر اساتذہ کی کمی کو پورا کریں ۔