سکھر تعلیمی بورڈ کے دو ممبران کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری
جمعرات 19 فروری 2015 18:52
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19فروری۔2015ء) سکھر تعلیمی بورڈ کے سیکریٹری کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامئے کے مطابق متعلقہ ہائیر سیکنڈری اسکولز، انٹر میڈیٹ کالجز اور ہائی اسکولز کے پرنسپلز ، ہیڈ ماسٹرز، ہیڈ مسٹریس میں سے بورڈ کے دو نمائندوں کے لیے انتخابات 26 مارچ 2015 کو منعقد ہونگے ۔
(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق الیکشن صبح 9 بجے سے دوپہر3 بجے تک جاری رہے گی جس میں ایک نمائندہ ممبر ہائیر سیکنڈر ی اسکولز/ انٹر میڈیٹ کالجز کے پرنسپلزاور ایک ممبر تمام متعلقہ ہائی اسکولوں کے پرنسپلز ،ہیڈماسٹرز، اور ہیڈ مسٹریس سے منتخب کیا جائے گا ۔
ریٹرننگ آفیسرکے مطابق کاغذات نامزدگی 2 مارچ تک لیے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے تاریخ 9مارچ مقرر کی گئی ہے جبکہ بیلٹ پیپر16 مارچ تک بھیجے جائیں گے اور25 مارچ تک بذریعہ ڈاک وصول کیے جائیں گے جبکہ انتخابات 26 مارچ کو ہونگے اور انتخابات کے نتائج کا اعلان 26 مارچ کو ہی کیا جائیگا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.