ہوٹل مالک نے بل نہ دینے والے جوڑے سے ایسا انتقام لیا کہ

جمعرات 19 فروری 2015 22:02

ہوٹل مالک نے بل نہ دینے والے جوڑے سے ایسا انتقام لیا کہ

سکاٹ لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19فروری۔2015ء)سکاٹ لینڈ کے ایک فور سٹار ہوٹل ناک کیسل ہوٹل اینڈ سپا(Knock Castle Hotel and Spa) میں ویلنٹائن ڈے پر ایک جوڑا مقیم تھا۔ لگژری ویک اینڈ گذارنے کے بعد یہ جوڑا 800 پاؤنڈ کا بل ادا کیے بغیرسلور آڈی اے 3 میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ ہوٹل کے مالک نے ان سے انتقام لینے کے لیے اس جوڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے لوگوں سے پوچھا ہے کہ کیا آپ انہیں جانتے ہیں؟ ہوٹل کو لوگوں پر اتنا غصہ ہے کہ اس نے ان لوگوں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کو مفت میں اپنے ہوٹل میں لگژری ویک اینڈ گذارنے کی پیش کش کی ہے۔

(جاری ہے)

ہوٹل کے مالک کا کہنا ہے ان لوگوں نے چیک ان کرتے ہوئے اپنے بارے میں غلط معلومات فراہم کی تھیں۔ہوٹل کے مالک کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ معاملہ چند سوپاؤنڈ کا نہیں بلکہ اصولوں کا ہے۔ آج ہمارے ساتھ ایسا ہوا ہے کل کو دوسرے لوگوں کے ساتھ ہو گا۔پولیس بھی اس جوڑے کو پکڑنے کے لیے متحرک ہو گئی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہے۔ ہوٹل مالک کی طرف سے فیس بک پوسٹ کرنے کے بعد پوسٹ پر سینکڑوں کمنٹ میں کسی نے ہوٹل مالک سے ہمدردی کی تو کوئی اس بات پر غصےتھا کہ ہوٹل مالک کو مجرموں کی اجازت کے بغیر اُن کی فوٹو فیس بک پر پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔