ویسٹ انڈیز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بیٹنگ میں چھوٹے چھوٹے اہداف کے ساتھ کھیلنا ہوگا، عامر سہیل

جمعہ 20 فروری 2015 12:14

ویسٹ انڈیز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بیٹنگ میں چھوٹے چھوٹے اہداف کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بیٹنگ میں چھوٹے چھوٹے اہداف کے ساتھ کھیلنا ہوگا، ٹاس جیتنے پر پہلے بیٹنگ کی جائے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں چھوٹی ٹیموں کی کارکردگی متاثرکن ہے، گرین شرٹس کو آگے بڑھنا ہے تو خوف سے نکلنا ہوگا، پاکستانی بیٹسمین سنگل ڈبلز نہیں کررہے، بلے باز پریشر میں بیٹنگ نہیں کرپاتے، بہت زیادہ گیندیں ضائع کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے بارے میں حتمی رائے نہیں دی جاسکتی، یہ دونوں ٹیمیں کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہیں، ویسٹ انڈیز کیخلاف ناصر جمشید سے اوپننگ کرانی چاہئے، انہیں ہوم ورک کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے، پاک ویسٹ انڈیز میچ میں ٹاس اہم ہوگا، ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کرنی چاہئے، 300 سے زائد رنز اسکور بورڈ پر سجانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :