لاہور: یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹے افغانستان میں ہیں، شجاع خانزادہ

جمعہ 20 فروری 2015 12:52

لاہور: یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹے افغانستان میں ہیں، شجاع ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015 ء) : وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے اغوا کیے گئے بیٹے افغانستان میں موجود ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ 2 سال کے دوران اغوا برائے تاوان کے324 کیسز درج کیے گئے ہیں جن میں سے 19 مغویوں کو قتل کیا جا چکا ہے. شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ زیادہ تر اغوا کاروں کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے جس کے پیش نظر کے پی کے کے داخلی راستوں پر سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے.