فوک گلوکار شوکت علی پرفارم کرنے کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گئے

جمعہ 20 فروری 2015 13:20

فوک گلوکار شوکت علی پرفارم کرنے کیلئے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) فوک گلوکار شوکت علی اپنے صاحبزادے عمران شوکت علی کے ہمراہ پرفارم کرنے کے لئے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شوکت علی اور عمران شوکت علی امرتسر میں ہونے والے لوک ورثہ شو میں پرفام کریں گے ۔ شوکت علی کو بھارتی عوا م میں بے حد مقبولیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ بھارت نے شوکت علی کو خصوصی طور پر پرفارم کرنے کے لئے دعوت دی تھی جہاں وہ اپنے صاحبزادے عمران شوکت علی کے ہمراہ پرفارم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :