بڑھتی ہوئی مہنگائی ، غربت اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے جڑواں شہروں میں بائی سائیکلز کے استعمال میں اضافہ ہوگیا

جمعہ 20 فروری 2015 14:23

بڑھتی ہوئی مہنگائی ، غربت اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے جڑواں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) بڑھتی ہوئی مہنگائی ، غربت اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے جڑواں شہروں میں بائی سائیکلز کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں عوام مختصر سفر کو طے کرنے کے لئے بائی سائیکل کا استعمال کرتے ہیں اور اس سے لطف اٹھاتے ہیں تاہم جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد کے کم آمدنی کرنے والے افراد سفر کے لیے بائسیکل کا استعمال کرتے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے اور زائد کرائے پرائیویٹ ملازمین اور کم آمدنی والے سرکاری ملازمین کے لئے ناقابل برداشت ہیں جڑواں شہروں کی سڑکوں پر رواں دواں بائیسکل سواروں کی اکثریت سکیورٹی گارڈز کی ہے جن کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں سڑکوں پر بائیسکل کے لیے الگ ٹریک اور لین ہونے چاہیں جس سے ان کے لئے وقت کی بچت ہوگی جب سی ڈی اے کے ٹاؤن پلانر سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ حکام نے دیگر گاڑیوں کے لیے روٹس کا انتظام کیا ہے اور بائسیکل کے لیے الگ لین تعمیر کرنا سردست مشکل ہے

متعلقہ عنوان :