Live Updates

انتخابی اصلاحات پراتفاق رائے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائیگی ، تحریک انصاف کی قیادت نظام میں اصلاحات اورمسائل کے حل کیلئے سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کرے ‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاانٹرویو

جمعہ 20 فروری 2015 15:00

انتخابی اصلاحات پراتفاق رائے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت انتخابی اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات کیلئے تجاویز کا جائزہ لے گی تاکہ آئندہ انتخابات کا زیادہ شفاف طریقے سے انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔وفاقی وزیر نے تحریک انصاف کی قیادت پرزور دیا کہ وہ نظام میں اصلاحات اورمسائل کے حل کیلئے سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے نظام پر تنقید اور الزامات عائد کرنے سے مسائل کے حل میں مدد نہیں ملے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات