اسلام آباد: پمز اسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر شاہد نواز انتقال کر گئے

جمعہ 20 فروری 2015 16:09

اسلام آباد: پمز اسپتال میں زیر علاج ڈاکٹر شاہد نواز انتقال کر گئے

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015 ء) : چند روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر شاہد نواز آج انتقال کر گئے ہیں. ڈاکٹر شاہد نواز پمز اسپتال میں شعبی امراض قلب کے سر براہ تھے.

(جاری ہے)

گذشتہ دنوں ان کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے، زخمی ہونے کے بعد ان کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا. ڈاکٹر شاہد پر حملے کے بعد ڈاکٹرز نے آؤٹ ڈور ہڑتال کا اعلان بھی کیا تھا جس میں انہوں نے حکومت سے ڈاکٹرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تھا.

متعلقہ عنوان :