شہباز رینجرز اندرون سندھ دہشتگردوں ، اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جا ری آپریشن تیز کررہی ہے ‘شکا رپور میں بین الاقوامی دہشتگردی کایو نٹ قائم کر نیکی کو شش بھی ناکام بنا تے ہو ئے ایک دہشت گردکو گرفتار کرکے اس سے تفتیش کی جا رہی ہے‘ میر پور ماتھیلو کے قریب کراچی سے پشاور جا نے وا لی ایک کو چ پر چھا پہ ما ر کر دبئی فرار ہو نے کی کو شش کر نے وا لے دو دہشت گردوں کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے جن سے بھی تفشیش کی جا رہی ہے ان کے قبضے سے پا سپورٹ اور ٹکٹ بھی برآمد کیا گیا

شہباز رینجرز کے کما نڈرکرنل عبد الغفار کی سکھر میں رینجرز ہیڈکوارٹر میں پریس کا نفرنس

جمعہ 20 فروری 2015 16:29

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) شہباز رینجرز نے اندرون سندھ دہشتگردوں ، اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جا ری آپریشن تیز اور وسیع کر نے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا ہے کہ شکا رپور میں بین الاقوامی دہشتگردی کایو نٹ قائم کر نیکی کو شش بھی ناکام بنا تے ہو ئے ایک دہشت گردکو گرفتار کرکے اس سے تفشیش کی جا رہی ہے‘ میر پور ماتھیلو کے قریب کراچی سے پشاور جا نے وا لی ایک کو چ پر چھا پہ ما ر کر دبئی فرار ہو نے کی کو شش کر نے وا لے دو دہشت گردوں کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے جن سے بھی تفشیش کی جا رہی ہے ان کے قبضے سے پا سپورٹ اور ٹکٹ بھی برآمد کیا گیا ہے سکھر میں رینجرز ہیڈکوارٹر میں پریس کا نفرنس کرتے ہو ئے شہباز رینجرز کے کما نڈرکرنل عبد الغفار نے میڈیا کو بتا یا کہ رینجرز نے اکتو بر دو ہزار چودہ سے اب تک اندرون سندھ اور بلو چستان سے ملحق علاقوں میں چالیس بڑی آپریشنز کیے گئے ہیں جن کے دوران اٹھاون جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جن میں انیس ہا ئی پرو فائل بد نام زما نہ ڈا کو ، کا لعدم تنظیموں کے دہشت گرد اور اغوا کا ر شامل ہیں جن کے قبضے سے ایک سو اکیا سی جدید ہتھیار اور سیکڑو گو لیاں برآمد کی گئی ہیں گرفتار ہو نیوا لے ڈا کو وٴں میں کئی ایسے ڈا کو بھی شامل ہیں جن کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر حکو مت کی جانب سے لا کھوں روپے انعام مقرر تھا جن میں دیول خان قمبرانی پر پچیس لا کھ روپے ، رحیم داد ولد دھنی بخش پر بیس لا کھ روپے ، تاج محمد عرف تاجو پر سات لا کھ روپے ، انور علی بروہی پر تین لا کھ روپے اور رانجھن ولد بلند علی پرپا نچ لا کھ روپے انعام مقرر تھا انہوں نے بتا یا کہ رینجرز کی جا نب سے علاقے میں مذہبی منا فرت ، فرقہ وارانہ دہشت گردی اور تحریک طالبان پا کستان سے منسلک عنا صر کے خلاف بھی کا روائیاں جا ری ہیں اور شکارپور ، خیرپور اور گھو ٹکی اضلاع میں کا روائیاں کی گئی ہیں اور کئی فرقہ پرست اور دہشت گرد عناصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور لٹریچر برآمد کیا گیا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کے لیے قانون نا فذ کر نے وا لے اداروں کے ساتھ تعاون کو بڑھا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :