افغان طالبان نے دفتر کھول لیا، پاکستان کی تصدیق
جمعہ 20 فروری 2015 21:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20فروری۔2015ء) افغان حکومت سے امن مذاکرات کے لیے ابتدائی اقدام کے طور پر افغان طالبان نے قطر کے شہر دوحہ میں اپنا دفتر دوبارہ کھول لیا ہے جس میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ پاکستانی حکام نے افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر دونوں فریقین کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے ایجنڈا تیار کیا جارہا ہے۔
حکام نے توقع ظاہر کیا ہے کہ مذاکرات رواں سال مارچ میں شروع ہوجائیں گے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پاکستان حکومت میں شامل ایک اہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں طالبان کا دفتر بحال ہوگیا ہے اور اب پاکستان کی مدد کے ساتھ ابتدائی ملاقاتوں میں قوائد وضوابط طے کیے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے کابل میں ہونے والی ملاقات میں ان مذاکرات میں مدد فراہم کرنے کیلئے گرین سگنل دیا تھا۔
ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ افغان طالبان اور چینی حکام میں مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں اور چینی حکام کی جانب سے بیجنگ میں ہونے والے مذاکرات سے پاکستان کو بھی آگاہ رکھا گیا۔ افغان طالبان اور چینی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق طالبان کے دوحہ میں موجود سیاسی نمائندے قاری دین محمد نے گزشتہ سال نومبر میں چین کے دارلحکومت بیجنگ میں افغانستان کے حالات کے حوالے سے مذاکرات میں شرکت کی۔ رواں ہفتے قاری دین محمد اور امریکی سفارتکار کے درمیاں دوحہ میں ایک ملاقات بھی متوقع ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات مبینہ طور پر اسلام آباد، بیجنگ، دوحہ یا دبئی میں متوقع ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ رواں مہینے کے اختتام پر ہو گا۔ ان امن مذاکرات کے بارے میں پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے امن اور استحکام میں پاکستان کا وسیع کردار ہے اور ان مزاکرات کیلئے پاکستان ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ امن مذاکرات کی رپورٹس کے حوالے سے گذشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیاں ہونے والی مفاہمت سے افغانستان میں امن اور استحقام لانے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ ان کے امن مذاکرات کی رپورٹس میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
-
’چیف جسٹس آف پاکستان نے سخت موقف نہیں اپنایا، تو عدلیہ کی آزادی ایک خواب بن جائے گی‘
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی
-
آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمت میں 32 روپے کمی کیلئے حکومت کو فارمولہ تجویز کر دیا
-
وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.