فیصل آباد: بسنت مناتے شخص کی فائرنگ سے شہری جاں بحق،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جمعہ 20 فروری 2015 22:04

فیصل آباد: بسنت مناتے شخص کی فائرنگ سے شہری جاں بحق،وزیراعلیٰ پنجاب ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد میں پتنگ بازی کے دوران فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں پتنگ بازی کے دوران فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس واقعہ میں ایک نوجوان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا تھا وزیراعلیٰ نے ڈی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔

قبل ازیں فیصل آباد میں بسنت مناتے شخص کی فائرنگ سے شہری جاں بحق۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر پولیس حرکت میں آئی تو ملزم کو حراست میں لے لیا۔پنجاب میں پتنگ باز ممنوع لیکن فیصل آباد میں پابندی کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

(جاری ہے)

آسمان پر رنگ برنگی پتنگوں کے ساتھ ساتھ فضا میں شور و غل بھی عروج پر رہا۔ منصور آباد مدینہ ٹاؤن، پیپلز کالونی اور نشاط آباد میں منچلوں نے آسمان سر پر اٹھائے رکھا۔

کئی علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ ڈھڈی والا میں گولی لگنے سے چھت پر کھڑا اٹھائیس سالہ محمد حسین زندگی کی بازی ہار گیا۔ اطلاع کے باوجود پولیس بروقت نہ پہنچی۔ دنیا نیوز کی خبر پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا تو قانون بھی حرکت میں آ گیا اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کے ملزم محمد علی کو گرفتار کرکے پستول برآمد کر لیا دیگر کئی افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔