منڈی بہاؤ الدین ، نامعلوم افراد نے دو بیٹیوں اور بیٹے سمیت چار افراد کو قتل کردیا

جمعہ 20 فروری 2015 22:15

منڈی بہاؤ الدین ، نامعلوم افراد نے دو بیٹیوں اور بیٹے سمیت چار افراد ..

منڈی بہاؤ الدین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) منڈی بہاؤ الدین کے علاقے رشید آباد میں نامعلوم افراد نے دو بیٹیوں اور بیٹے سمیت چار افراد کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز منڈی بہاؤ الدین کے علاقے محلہ رشید آباد میں نامعلوم افراد نے تین خواتین سمیت چار افراد کو قتل کردیا ۔ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق چاروں افراد کی نعشیں گھر سے ملی ہیں جن میں ماں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے چاروں افراد کو تیزدھار آلے سے قتل کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :