ورلڈ کپ : پاکستان کے ایک رن پر چار آئوٹ ہونے سے 9 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ہفتہ 21 فروری 2015 11:11

ورلڈ کپ : پاکستان کے ایک رن پر چار آئوٹ ہونے سے 9 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21فروری 2015ء) ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں بڑے بڑے کارناموں میں ایک اور اضافہ ہونے لگا ، صرف ایک رن پر پاکستان کی چار وکٹوں کے گر جانے 9 سالہ ون ڈے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا کرائسٹ چرچ میں تین سو گیارہ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتی پاکستانی ٹیم وہی کرنے لگی جس کا ڈر تھا ۔

(جاری ہے)

صفر پر پہلی تین وکٹیں گر گئیں ، اوپنر ناصر جمشید نے وکٹ دینے کا آغاز کیا ، تجربہ کار یونس خان کو ون ڈاؤن بھیجا گیا وہ بھی صفر پر ہی میدان بدر ہو گئے پھر نوجوان حارث سہیل کریز پر آئے اور وہ بھی چلتے بنے یوں وکٹوں کی تعداد تو بڑھتی گئی لیکن رنز کا کھاتہ نہ کھل سکا ۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین احمد شہزاد ایک رن پر پویلین لوٹ گئے ۔ اس صورتحال میں احمد شہزاد ایک رن کے ساتھ ہی ٹاپ سکورر تھے ، ایک رن پر چار وکٹوں کا گر جانا بھی ایک ریکارڈ بنا ، اس سے پہلے دوہزار چھ میں کینیڈا اور زمبابوے کے میچ میں چار رنز پر پہلے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :