ورلڈکپ کے میچز فکس ہیں جس میں پاکستان کوارٹر فائنل میں ہار جائے گا، واٹس ایپ پیغام میں دعویٰ

ہفتہ 21 فروری 2015 11:15

ورلڈکپ کے میچز فکس ہیں جس میں پاکستان کوارٹر فائنل میں ہار جائے گا، ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21۔فروری 2015ء ) آئی پی ایل ، ٹی ٹونٹی، کوئی سیریز یا ورلڈ کپ ہی کیوں نہ ہو ہر ایونٹ میں فکسنگ کی باز گشت سنائی د ے رہی ہے اور اس بار تازہ ترین وٹس ایپ پروگرام میں ورلڈ کپ 2015ء کے تمام میچز فکس ہونے کے دعوے نے تو ہلچل مچا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ کے تمام نتائج پہلے سے طے شدہ ہیں ۔ واٹس ایپ پر شائع پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دفاعی چیمپئن بھارت اس بار اپنے ٹائٹل کا دفاع نہیں کر پائے گا جب کہ وہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے خلاف پول میچز میں شکست کھا جائے گا جب کہ بھارت پہلے کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے گا لیکن آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں اسے شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔

پیغام میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ دوسرا کوارٹر فائنل زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا فاتح ہوگا جب کہ تیسرے کوارٹر فائنل میں جنوبی افریقا انگلینڈ کو شکست دے گا اور اسی طرح چوتھے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ہار کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

واٹس ایپ پیغام میں اس بات کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ ورلڈکپ فائنل میں جنوبی افریقا آسٹریلیا کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ چمپئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کرے گا۔

وٹس ایپ پر پیغام دینے والے نے ورلڈ کپ میچز کے فکس ہونے کی فہرست بھی جاری کی ہے جس میں اب تک ورلڈ کپ کے کھیلے گئے میچز سے متعلق اس کا دعویٰ درست ثابت ہوا ہے۔ کرکٹ کے دامن پر میچ فکسنگ کے دھبے کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم اس بار اگر اس دعوے کو درست تصور کرلیا جائے تو پھر آئی سی سی کی میچ فکسنگ روکنے سے متعلق تمام کوششیں بے رنگ نظر آتی ہیں۔

ورلڈکپ کے میچز فکس ہیں جس میں پاکستان کوارٹر فائنل میں ہار جائے گا، ..

متعلقہ عنوان :