فلم ”ایکسیڈنٹل لو “بڑے پردے کی زینت بن گئی

ہفتہ 21 فروری 2015 11:26

فلم ”ایکسیڈنٹل لو “بڑے پردے کی زینت بن گئی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) مزاح اور رومانس سے بھرپور فلم ایکسیڈینٹل لو شائقین کیلئے پیش کردی گئی۔ فلم دیکھنے والوں نے سینما گھروں کا رخ کرلیا۔کہتے ہیں کہ محبت ذات پات،امیری اور غریبی نہیں دیکھتی۔ ایسی ہی کہانی ہے فلم ایکسیڈنٹل لو کی۔

(جاری ہے)

جہاں ایک معمولی سی ہوٹل ویٹریس ایک سیاستدان سینینٹر کو دل دے بیٹھتی ہے۔ ڈیوڈ او رسل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رومانوی کردار میں جیسی کا بیل جیک گلی نہال نظر آئینگے۔ انکے ساتھ کیتھرین کینر ، جیمز مارسڈین ، ٹریسی مارگن بھی اپنی عمدہ اداکاری دکھائینگی۔محبت کے سمندر میں اترنے اور مزاح کے دیوانے دونوں کیلئے فلم ایکسیڈنٹل لو بڑے پردے کی زینت بن گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :