فلم” اب تک چھپن “ کے سیکوئیل کی پروموشن ، فلم 27 فروری کو ریلیز ہوگی

ہفتہ 21 فروری 2015 11:26

فلم” اب تک چھپن “ کے سیکوئیل کی پروموشن ، فلم 27 فروری کو ریلیز ہوگی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء ) بھارتی فلم نگری ممبئی میں نانا پاٹیکر اور دیگر فنکاروں نے فلم ”اب تک چھپن “ کے سیکوئل کی بھرپور پروموشن کی ۔ فلم 27 فروری کو نمائش کے لیے پیش ہوگی ۔ مجرموں اور گینگسٹرز کا انکاوٴنٹر کرنے آ رہے ہیں نانا پاٹیکر سب انسپکٹر کے روپ میں ۔

(جاری ہے)

ممبئی میں فلم ”اب تک چھپن “ کے سیکوئیل کی پروموشن تقریب میں نانا پاٹیکر سمیت فلم کی پوری کاسٹ موجود تھی ۔ نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ شائقین کو فلم ضرور پسند آئے گی ۔ فلم دس سال قبل بننے والی فلم ”اب تک چھپن “کی ہی ایک کڑی ہے جو 80 انکاؤنٹر کرنے والے پولیس افسر کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :