اپنے ہسپتال کی تعمیر کیلئے جلد بھارت جاؤں گی‘ اداکارہ میرا

ہفتہ 21 فروری 2015 11:26

اپنے ہسپتال کی تعمیر کیلئے جلد بھارت جاؤں گی‘ اداکارہ میرا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) اداکارہ میراہ نے کہاہے کہ پاکستان میں اسپتال کی تعمیر کے سلسلے وہ جلدہی بھارت جارہی ہیں اور وہاں سے خوشخبری لیکر آئینگی۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا اپنے ہسپتال کی فنڈریزنگ مہم کے لیئے کراچی چیمبرآف کامرس کا دورہ کیاکراچی چیمبر کے تاجروں سے خطاب میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی بھارت جائیں گی اور ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے بھارتی اداکاروں سے ملاقات کریں گی۔انکاکہناتھاکہ کراچی چیمبر آنے کا مقصد اپنے اسپتال کے حوالے سے تاجروں، صنعتکاروں سے تعاون کو یقینی بنانا ہے۔میرا نے بتایا کہ انکی فلم “ہوٹل”عنقریب ریلیزہونے والی ہے اورانکی فلم “دیوداس “تیار ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :