بھارت کے پاس ورلڈ کپ ٹرافی کے دفاع کیلیے معیاری بولنگ اٹیک نہیں، ہوگ

ہفتہ 21 فروری 2015 11:46

بھارت کے پاس ورلڈ کپ ٹرافی کے دفاع کیلیے معیاری بولنگ اٹیک نہیں، ہوگ
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21۔فروری 2015ء ) سابق آسٹریلیو ی پیسر روڈنی ہوگ کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس ورلڈ کپ کے دفاع کے لیے باؤ لنگ اٹیک موجود نہیں ہے ، وہ صرف امیش یادو کے بل بوتے پر اعزاز کا دفاع نہیں کر پائے گا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ میں بھارتی باؤ لنگ سے بالکل متاثر نہیں ہوا، ان کے پاس ایسی کوالٹی نہیں کہ وہ ورلڈ کپ ٹرافی اس مرتبہ بھی اپنے قبضے میں رکھ پائیں، 63 سالہ ہوگ کو 123 ٹیسٹ اور85 ون ڈے وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ ٹرافی کیلیے میری فیورٹ ٹیم جنوبی افریقہ ہے، ان کے پاس دنیا کا بہترین فاسٹ بولر ڈیل سٹین اور بہترین بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز موجود ہے انھوں نے بھارتی باؤ لنگ اٹیک کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس موجود محمد شامی اور موہت شرما صرف نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں حریف بیٹسمینوں کیلیے کچھ مشکلات پیدا کرسکتے ہیں، آسٹریلوی وکٹوں پر وہ زیادہ موثر نہیں ہوں گے، البتہ سپنرز ایشون اور رویندرا جڈیجا سڈنی یا ایڈیلیڈ کی وکٹوں پر کامیاب ہوسکتے ہیں، صرف امیش یادیو میں اچھے سپیڈ سٹار بننے کے آثار دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :