پمز اسپتال کے ڈاکٹر کو 30 فٹ سے گولی ماری گئی، حملے کے دوران ایک گولی چلی، ملزم ماہر نشانہ باز تھا،ہسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے ،تحقیقاتی رپورٹ

ہفتہ 21 فروری 2015 11:46

پمز اسپتال کے ڈاکٹر کو 30 فٹ سے گولی ماری گئی، حملے کے دوران ایک گولی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہد نواز کو بیس سے تیس فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی۔ گولی لگنے سے ان کی پیشانی پر چار سینٹی میٹر چوڑا شگاف پڑا۔ گولی دماغ کے پچھلے حصے میں رنگ گئی اور دماغ کو بری طرح متاثر کیا۔ خون کا جمنا بھی موت کی وجہ بنا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پولیس کو جائے وقوعہ سے کوئی خول نہیں ملا حملہ آور ماہر نشانہ باز ہونے اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ۔

فاصلے سے گولی مارنے کی رپورٹ پر مقتول کے ڈرائیور اور عینی شاہدین کے بیانات کو بھی مشکوک قرار دیا گیا ۔ ڈرائیور سے تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حملے سے قبل ہسپتال میں نصب ایک کیمرے کی تار اتار دی گئی دوسرے کو خراب کر دیا گیا اسی لئے ڈاکٹر شاہد کی باہر آنے کی فوٹیج تو بن گئی لیکن حملے کی فوٹیج موجود ہی نہیں۔