ایک رنز پر 4کھلاڑی آوٴٹ،پاکستان کا نیا شرمناک ریکارڈ

ہفتہ 21 فروری 2015 11:57

ایک رنز پر 4کھلاڑی آوٴٹ،پاکستان کا نیا شرمناک ریکارڈ

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) نیوزی لینڈ میں ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان قوم کرکٹ ٹیم نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا، پاکستان نے صرف ایک رن پر ابتدائی 4 وکٹیں گنوانے کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔ورلڈ کپ کرکٹ دو ہزار پندرہ میں جہاں اچھے اچھے ریکارڈ کھلاڑیوں اور ٹیمیں اپنے نام کر رہے ہیں، وہی پاکستان نے شرمندہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا اور ایک رنز پر چار کھلاڑی آوٴٹ ہونے کا نو سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

کرائسٹ چرچ میں تین سو گیارہ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتی پاکستانی ٹیم وہی کرنے لگی جو نو سال قبل زمبابوے اور کینیڈا کے میچ میں ہوا تھا، صفر پر پہلی تین وکٹیں گرگئیں، اوپنر ناصر جمشید نے وکٹ گنوانے کا آغاز کیا، یونس خان پھر بلا نہ ہلا سکے اور صفر پر رخصت ہوگئے، جس کے بعد باری آئی حارث سہیل کی، جنہیوں نے کریز کو سنبھالا، حاضری لگائی اور پھر میدان بد ہوگئے۔

(جاری ہے)

یوں وکٹ پر وکٹ گرتی گئی مگر رنز کا کھاتا نہ کھل سکا۔چوتھے نمبر پر آوٴٹ ہونے والے بیٹسمین احمد شہزاد، جو پہلے آنے والے بلے بازوں کے مقابلے میں کم از کم ایک رن تو بنا سکے اور فیلڈ کو بائی بائی کرتے واپس آگئے۔ ایک رن پر چار وکٹوں کا گر جانا بھی ایک ریکارڈ بنا، اس سے پہلے دوہزار چھ میں کینیڈا اور زمبابوے کے میچ میں چار رنز پر پہلے چار کھلاڑی آوٴٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :