شائقین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا علامتی جنازہ نکال دیا، نجم سیٹھی کیخلاف نعرے بازی

ہفتہ 21 فروری 2015 12:26

شائقین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا علامتی جنازہ نکال دیا، نجم سیٹھی کیخلاف ..
خانیوال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21۔فروری 2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہار اورکرکٹ میں نجم سیٹھی کی سیاست کے خلاف سینکڑوں افراد نے قومی کرکٹ ٹیم کا علامتی جنازہ نکالا ، نجم سیٹھی کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہ در پہ شرمناک شکستوں کے بعد کرکٹ شائقین اتنے مایوس ہوگئے کہ سیکڑوں شائقین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کچہری بازار میں علامتی جنازہ نکالا ۔

کرکٹ ٹیم کا علامتی جنازہ کندھوں پر اٹھا کر شائقین نے نجم سیٹھی کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی ۔ شائقین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں سیاست کو فوری طور پر بند کیا جائے اور جب سے کرکٹ ٹیم میں نجم سیٹھی کی سیاست ملوث ہوئی ہے اس وقت سے ٹیم کا بیڑا غرق ہو گیا ہے ، آخر میں شائقین نے علامتی جنازے کیلئے دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :