بعض ٹویٹس پر اعترا ض ‘پاکستانی اوپنر احمد شہزاد نے بھڑاس پاکستانی صحافی پر نکال لی

ہفتہ 21 فروری 2015 13:01

بعض ٹویٹس پر اعترا ض ‘پاکستانی اوپنر احمد شہزاد نے بھڑاس پاکستانی ..

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء)پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کرائسٹ چرچ میں پاکستانی صحافی سے الجھ پڑے ‘ صحافی کے پاس جا کر ان پر متعصب ہونے کا الزام بھی لگایا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق احمد شہزاد کو بعض ٹویٹس پر اعتراض تھا،ذرائع کے مطابق وہ ٹویٹس اس صحافی نے نہیں کی تھیں جس سے احمد شہزاد الجھے،بعد میں علم ہوا کہ انھیں برطانوی ویب سائٹ کے نمائندے پر غصہ تھا مگر غلط شخص پر دل کی بھڑاس نکال دی، حقیقت کا علم ہونے پر انھوں نے صحافی سے معذرت بھی کی۔