ڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، معاملات قابو میں ہیں، نوید چیمہ

ہفتہ 21 فروری 2015 13:37

ڈسپلن پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، معاملات قابو میں ہیں، نوید چیمہ

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے اوپنر احمد شہزاد اور کوچ وقار یونس کے درمیان جھڑپ کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کو بدنام کرنے کی سازش ختم نہ گئی تو ہم ایسے ملک دشمن صحافیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پوری ذمے داری سے کہتا ہوں کہ کرائسٹ چرچ میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا کو ذمے داری دکھانی چاہیے۔معاملات قابو میں ہیں۔ نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ احمد شہزاد کو ہدف بناکر روانہ بے بنیاد خبر چلائی جارہی ہے۔ سڈنی میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اطلاع ملتے ہی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا انہیں یہ باور بھی کرانے کی کوشش کی گئی کہ اس عمل سے ٹیم کو نقصان ہوسکتا ہے۔