وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ملازمت پیشہ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

ہفتہ 21 فروری 2015 13:45

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ملازمت پیشہ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ملازمت پیشہ طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے‘ لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نوکری کرنے والے طلبہ کو بھی خوشخبری سنا دی کہ اب صرف بغیر نوکری والے ہی لیپ ٹاپ حاصل نہیں کرسکیں گے بلکہ ایسے طلبہ جو پڑھائی کے ساتھ نوکری بھی کرتے ہیں انہیں بھی لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے کیا گیا ہے نوکری کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ سٹینڈنگ کمیٹی اجلاس میں کیا گیا واضح رہے کہ اس سے قبل نوکری کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :