لاہور سے خاتون سمیت 2سمگلر گرفتار‘ کروڑوں روپے مالیت کی 15 کلو ہیروئن برآمد

ہفتہ 21 فروری 2015 13:46

لاہور سے خاتون سمیت 2سمگلر گرفتار‘ کروڑوں روپے مالیت کی 15 کلو ہیروئن ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) اینٹی کار لفٹنگ سٹاف گلبرگ نے ٹھوکر نیاز بیگ ملتان روڈ پر ناکہ بندی کر کے ایک کار سے کروڑوں روپے مالیت کی 15 کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے جبکہ کار میں سوار جہانزیب اور شازیہ نامی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن چائے کی پتی کے پیکٹوں میں بھری تھی اور ملزمان ہیروئن وہاڑی سے لے کر لاہور آئے تھے جس کے عوض ملزمان کو 60 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :