پریالو میں پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 21 فروری 2015 14:19

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) پریالو میں پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ٹھیڑھی میں پولیس کا چھاپہ، 2 ملزمان مسروقہ موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار، گمبٹ میں مشکوک شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پریالو میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو رفیق وسان کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کا تعلق گوٹھ نواب وسان سے ہے۔ ببرلو پولیس نے ٹھیڑھی کے قریب چھاپہ مار کر تین مسروقہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے کر 2 ملزمان رمضان پنہور اور اقبال پنہور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ گمبٹ پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص نے اپنا نام الہڈنو اور واپڈا ملازم بتایا ہے اس کا ایک ہاتھ کٹا ہوا ہے۔ گمبٹ اسپتال میں مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا، لوگوں نے گارڈ کی مدد سے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :