ٹھری میرواہ میونسپل آفس میں کمشنر سکھر ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کی عوامی کھلی کچہری

ہفتہ 21 فروری 2015 14:20

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) ٹھری میرواہ میونسپل آفس میں کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ اور ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے عوامی کھلی کچہری منعقد کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے جن میں اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی، دوائیں نہ ملنا، پرائیویٹ میڈیکل اسٹوروں سے جعلی اور ختم المیعاد دواؤں کا ملنا اور پبلک پارکس نہ ہونا شامل تھیں۔

کمشنر وڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسائل کے فوری حل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔ کچہری کے دوران سٹھارجا کی مارواڑی برادری نے شکایت کی کہ تین سال قبل ان کے 17 افراد ویگن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر ہلاک ہوئے تاحال معاوضہ نہیں ملا۔ کمشنر وڈپٹی کمشنر نے انہیں بھی معاوضوں کی ادائیگی کا یقین دلایا۔